اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: سمارٹ پولیس سٹیشنز تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

06 Mar 2025
06 Mar 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں میں 15 کے قریب سمارٹ پولیس سٹیشنز تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں جبکہ 5 سمارٹ تھانوں کی تعمیرات کا کام مکمل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن، شفیق آباد، وحدت کالونی ،نشتر کالونی اور سمن آباد سمارٹ پولیس اسٹیشنزکی تعمیر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، سُندر،کوٹ لکھپت ، نواں کوٹ، اسلام پورہ،باٹا پور، ہربنس پورہ، لاری اڈا، گجومتہ پولیس سٹیشنز تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،نواب ٹاؤن، شاہدرہ ٹاؤن، شادمان تھانے کا کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو گا۔

اسی طرح شادباغ، شیرا کوٹ، ساندہ پولیس سٹیشن کا کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو گا، دوسری جانب لاہور پولیس نے تھانوں کی عمارتوں کیلئے فرنیچرز خریدنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے تاہم ایس ایچ اوز ،انچارج انویسٹی گیشن کیلئے سمارٹ فرنیچرز تھانوں میں لگائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے