
06 Mar 2025
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کا خطرناک مجرمان کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 358 خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے۔
انہوں نے کہا کہ دورانِ آپریشن 91 ٹارگٹڈ آفینڈرز، 47 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے، مجرمان کے قبضہ سے 80 پسٹل، 7 بندوقیں، 4 رائفلز، 1 ریوالور، سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن، ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔