اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک فوج دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار، عوام کی حفاظت یقینی بنائیں گے: آرمی چیف

06 Mar 2025
06 Mar 2025

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں چھاؤنی پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے کے بعد بنوں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو جاری آپریشنز، علاقے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

آرمی چیف نے اہلکاروں کے غیر متزلزل عزم اور حوصلے کو سراہا، انہوں  نے جوانوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کی ستائش کی۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھے گی، مسلح افواج عوام کی حفاظت یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے کہا کہ شہریوں بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بہیمانہ طور نشانہ بنانا خوارج کے اصل عزائم کو ظاہر کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی یکجہتی ضروری ہے۔

آرمی چیف نے بزدلانہ دہشت گرد حملے میں شہید شہریوں کے خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر جوانوں  نے کیفر کردار تک پہنچایا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے کہا کہ حملے کے منصوبہ سازوں اور معاونین کو بھی جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles