06 Mar 2025
(لاہور نیوز) مغل پورہ میں کرایہ لینے کے دوران جھگڑے کے باعث 17 سالہ نوجوان قتل ہو گیا۔
پولیس کے مطابق 17سالہ عنایت کرایہ لینے کیلئے کوارٹر میں گیا جہاں پر ملزم ندیم کیساتھ جھگڑا ہو گیا، جس پر ملزم نے طیش میں آکر عنایت کو ڈنڈوں کے پے درپے وار کر کے لہو لہان کر دیا، بعدازاں اسے دھکے دے کر سڑھیوں سے نیچے گرا دیا۔
سیڑھیوں سے گرنے کے باعث عنایت شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں پر وہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
