
06 Mar 2025
(ویب ڈیسک) لاہور میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنا دی گئی۔
کارروائی کے دوران خاتون منشیات ڈیلر کو گرفتار کر لیا گیا، چوکی انچارج سپر ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات ڈیلر طاہرہ بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمہ طاہرہ بی بی سے 12 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزمہ نے پشاور سے منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا۔