اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.76 قیمت فروخت : 38.83
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 303.53 قیمت فروخت : 304.07
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 364.37 قیمت فروخت : 365.02
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.21 قیمت فروخت : 176.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.52 قیمت فروخت : 195.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.63
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 319200 دس گرام : 273700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 292598 دس گرام : 250890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3510 دس گرام : 3012
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ساہیوال: فوڈ اتھارٹی کا فیکٹری پر چھاپہ، 1200 کلو جعلی دیسی گھی برآمد

06 Mar 2025
06 Mar 2025

(لاہور نیوز) ساہیوال میں دیسی گھی میں جعلسازی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ساہیوال میں مین جی ٹی روڈ الفلاح بینک کے قریب ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر 1200 کلو جعلی دیسی گھی برآمد کر لیا۔

فیکٹری میں جعلی دیسی گھی کی تیاری میں استعمال ہونے والی متعلقہ مشینری بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے حکام کے مطابق فیکٹری میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ کر کے جعلی دیسی گھی تیار کیا جا رہا تھا، فیکٹری کی پروڈکشن کو اصلاح تک فوری طور پر بند کر دیا گیا اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق دیسی گھی کے نمونے لے کر مزید جانچ کیلئے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں تاکہ اس کی اصلیت کا تعین کیا جا سکے، اس کارروائی سے جعل سازی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خوراک میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles