اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے اینٹی کرائم سپیشلائزڈ یونٹ کا قیام ناگزیر ہے، آئی جی پنجاب

06 Mar 2025
06 Mar 2025

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے اینٹی کرائم سپیشلائزڈ یونٹ کا قیام ناگزیر ہے۔

سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان سمیت سینئر افسران شریک ہوئے، اجلاس میں آئی جی پنجاب نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اغراض و مقاصد، ہیومن ریسورس، لاجسٹکس سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا احتساب اور ویجیلنس کا نظام انتہائی تیز، موثر اور شفاف ترین ہو گا، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لئے ریجنل اور ڈسٹرکٹ افسران کے نام فائنل، لیگل فریم ورک کے بعد جلد نوٹیفکیشن جاری ہو گا، سی سی ڈی افسران و اہلکاروں کی سی ٹی ڈی طرز پر سپیشلائزڈ ٹریننگ کروائی جائے گی، اضلاع سی سی ڈی کو ریڈز کے لئے ایلیٹ پولیس، ٹیکنیکل و لاجسٹکس سپورٹ فراہم کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول ڈی پی اوز کی ذمہ داری ہے، سی سی ڈی اضافی سپورٹ فراہم کرے گا، پنجاب پولیس کے تمام یونٹس سی سی ڈی کے ساتھ مل کر پوری قوت سے جرائم کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ  نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کرائم فائٹر پولیس افسران کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا حصہ، آرگنائزڈ کرائم کی سرکوبی مشن ہے، ضلعی پولیس افسران اہم کیسز کو سی سی ڈی کو ٹرانسفر کر سکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے