شہرکی خبریں
بارشیں برسانے والا نیا نظام متوقع طور پر 9 مارچ سے فعال ہو گا، محکمہ موسمیات
06 Mar 2025

06 Mar 2025
(لاہور نیوز) بارشوں کے دو نظام کی آمد کے بعد تیسرے نظام نے بھی تیاری پکڑنا شروع کر دی۔
بارشوں نے نہ صرف خشک سالی کا خطرہ ٹال دیا ہے بلکہ بڑھتی ہوئی گرمی کو بھی بریک لگ گئی ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا نظام 9 مارچ سے فعال ہو گا، نئے نظام کے تحت ملک کے بالائی علاقوں میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پنجاب بھی کسی حد تک بارشوں کے اثرات سے مستفید ہو گا، بارشوں کے باعث رمضان المبارک کے وسط تک موسم خوشگوار رہے گا، بارشوں کے باعث گندم اور چنے کی فصلوں پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔