اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.49 قیمت فروخت : 306.03
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.37 قیمت فروخت : 178.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.78 قیمت فروخت : 196.13
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.85 قیمت فروخت : 911.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314200 دس گرام : 269400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 288015 دس گرام : 246948
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3531 دس گرام : 3030
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بنا دیا

06 Mar 2025
06 Mar 2025

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر نے چیمپئنز ٹرافی میں سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈیوڈ ملر نے بدھ کو قدافی سٹیڈیم، لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی  کے دوسرے سیمی فائنل میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کی تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ملر نے نیوزی لینڈ کے 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کی آخری گیند پر 2 رنز لے کر 67 گیندوں پر سنچری مکمل کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے۔

البتہ ملر چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں تیز ترین سنچری سکور کرنے والے بیٹر بن گئے۔ان کی 67 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

اس سے قبل، بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے 2002 میں انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں 77 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو اس وقت تیز ترین سنچری کا ریکارڈ تھا۔

اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ہی  22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے بھی انگلینڈ کے خلاف 77 گیندوں پر سنچری بنا کر سہواگ کا ریکارڈ برابر کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو  نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 50 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنا سکی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 67 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فائنل میں نہ پہنچا سکے۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار 9 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے