اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی یو اے ای اور الیریا گروپ کے وفد کی ملاقات

05 Mar 2025
05 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد کی اسلام آباد میں ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ سپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔

ملاقات میں چیئرمین IFZA مارٹن گریگرز پیڈرسن (Martin Gregers Pederson) اور الیریا کے منیجنگ پارٹنر مانا علی محمد حماد الشمسی سمیت الیریا اور IFZA کے عہدیداران شریک تھے۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

وزیرِ اعظم  نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار و سرمایہ کاری دوست ماحول کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وفد نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی۔

وفد کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان خطے میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مارکیٹ بن کر ابھر رہا ہے، وفد نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے فٹ پرنٹ کو مزید بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد سرمایہ کاری بورڈ اور انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی کے مابین پاکستان کے موجودہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا جس میں وزیرِ اعظم  نے شرکت کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles