(لاہور نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کا تسلسل برقرار رہتا تو ہم ملائیشیا سے آگے نکل جاتے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا، ہم نے اپنی سیاست قربان کر کے ریاست بچائی، حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کا کریڈٹ وزیر اعظم اور اتحادیوں کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت کا تسلسل برقرار رہتا تو ہم ملائیشیا سے آگے نکل جاتے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئی، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے، ملکی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، ملکی ترقی کے لیے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ہمیں سیاسی نہیں اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی آرہی ہے،احسن اقبال سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال ہوا ہے۔
