اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.76 قیمت فروخت : 38.83
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 303.53 قیمت فروخت : 304.07
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 364.37 قیمت فروخت : 365.02
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.21 قیمت فروخت : 176.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.52 قیمت فروخت : 195.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.63
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 319200 دس گرام : 273700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 292598 دس گرام : 250890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3510 دس گرام : 3012
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مریم نواز کی کاوشوں سے برسوں پرانے مراکز صحت کی حالت بدل گئی

04 Mar 2025
04 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشوں سے برسوں پرانے مراکز صحت کی حالت اور عوام کی تقدیر بدل گئی۔

پنجاب کے دور دراز کے 750 مراکز صحت یورپی ممالک کے کلینک کا منظر پیش کرنے لگے، سٹیٹ آف آرٹ مریم نواز ہیلتھ کلینک کا انتظام بھی ینگ ڈاکٹرز کے سپرد کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت کی کاوشوں سے بنیادی مراکز صحت کی ریکارڈ مدت میں تعمیرات مکمل ہو گئیں، بنیادی مراکز صحت کی بیرونی شکل بھی تبدیل ہو گئی، خستہ حال دروازے، ٹوٹا پھوٹا فرنیچر اور بوسیدہ عمارتیں جدید ترین ’’مریم نواز شریف ہیلتھ کلینک‘‘ میں بدل گئیں۔

نیا فرنیچر اور جدید ترین طبی آلات اور سٹریچر سٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز ہیلتھ کلینک کا حصہ ہیں، چمچماتے فرش، صاف ستھرے کمرے اور وارڈ، نئے واش روم مریم نواز شریف ہیلتھ کلینک کی زینت بن گئے، ہر مرکز صحت میں صاف ستھری، نئی خوبصورت الماریاں، جدید ایل ای ڈی لائٹ اور نیم پلیٹس لگائی گئی ہیں۔

سرگودھا کے علاقے پھلرواں کا بوسیدہ حال مرکز صحت تعمیرو بحالی کے بعد بالکل بدل گیا، ملتان کے نواحی علاقے قاسم بیلہ میں مرکز صحت کی تعمیرو مرمت مکمل ہونے پر مریض  نے حکومت کیساتھ اظہار تشکر کیا، وہاڑی کے نواحی گاؤں 87 ڈبلیو بی کے رورل ہیلتھ سینٹر میں بھی شاندار کلینک قائم کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ ضلع اٹک کے علاقے باہتر کا آر ایچ سی بھی شاندار کلینک میں تبدیل ہو گیا، ضلع گجرات اور سیالکوٹ کے مراکز صحت کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کی صورت میں دیکھ کر عوام کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles