اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کی کارکردگی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی: عظمیٰ بخاری

28 Feb 2025
28 Feb 2025

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو ایک سال مکمل ہوا، وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کا ایک بھی منصوبہ ادھورا نہیں ہے، کوئی بھی منصوبہ ایسا نہیں کہ کہا جا رہا ہو شرو ع کریں گے، ہر منصوبے کا بتانے کیلئے دروازے پر دستک نہیں دی جاتی۔

انہوں  نے کہا کہ ایک پارٹی کو پنجاب حکومت کی کارکردگی سے بہت مسئلہ ہو رہا ہے، عثمان بزدار کو اپنا تعارف کرانے کیلئے شہباز شریف کے نام کی ضرورت پڑتی تھی، پی ٹی آئی والے اپنے دور حکومت میں مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کرنے میں مصروف تھے، پنکی اور گوگی کا رشوت کا بازار گرم تھا، ان کے دور میں ہر عہدے کا ایک ریٹ مقرر تھا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا دور حکومت سکینڈلز سے بھرا رہا، پی ٹی آئی کے دور میں پیسے لیکر تقررو تبادلے کئے جاتے تھے، پی ٹی آئی کے منصوبوں کا کوئی ریکارڈ نہیں، یہ منصوبے صرف سوشل میڈیا پر تھے، بانی پی ٹی آئی ان کیلئے مہاتما تھے، مہاتما نے خود کہا عثمان بزدار اپنی کارکردگی اشتہارات کے ذریعے بتائیں۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ تحریک انصاف کے کسی اشتہار پر کوئی بڑا منصوبہ نظر نہیں آئے گا، انہوں  نے اپنے دور میں تبدیلی کا پروگرام، 50 ہزار گھر، لاکھوں نوکریوں والا اشتہار چھاپا تھا، عثمان بزدار  نے اپنے دور میں کچھ کرکے نہیں دکھایا، ان نالائقوں کے پاس فرصت نہیں تھی یہ مصروف تھے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے پنجاب حکومت کیخلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، انہوں  نے 2 دن سے ایک مہم شروع کی ہوئی ہے، یہ کہہ رہے ہیں منصوبے پی ٹی آئی کے اور تختی مریم نواز کی، ڈائیلسز کا پروگرام بزدار کا نہیں شہباز شریف نے شروع کیا تھا، وزیراعلیٰ مریم نواز  نے ڈائیلسز کارڈ کیلئے 10 لاکھ روپے مختص کر دیئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایئر ایمبولینس کے نعرے بھی بہت بار لگے، ایئر ایمبولینس کے نعرے پرویز الہٰی اور عثمان بزدار  نے بھی لگائے، ایئر ایمبولینس وزیراعلیٰ مریم نواز حکومت کے پہلے 6 ماہ میں لائیں، یہ کسان کارڈ پر بھی بات کرتے ہیں، تحقیقات کے بعد پتہ چلا ان کے کسی منصوبے کی کوئی تفصیل موجود نہیں، آج کسان کارڈ پر ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ لوگ اربوں روپے کی خریداری کر چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز  نے ایک سال میں 90 سے زائد منصوبے شروع کئے، کسان کارڈ اور دھی رانی جیسے پروگرامز عوام کی ضرورت ہیں، مریم نواز  نے ایک سال میں 100 گھروں کی چابیاں لوگوں کو دیں،10 ہزار گھر تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں، مریم نواز  نے اپنی کارکردگی سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles