اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلا دیش کا بے معنی میچ بھی بارش کی نذر

27 Feb 2025
27 Feb 2025

(لاہور نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونیوالا گروپ اے کا بے معنی میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں  نے ایک دوسرے کے مدمقابل آنا تھا تاہم بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس بھی نہ ہو سکا۔

میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جبکہ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہونا تھا تاہم امپائرز  نے فیلڈ کا جائزہ لیا جس کے بعد میچ کو منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش پہلے ہی اپنے دو دو میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں، دونوں ٹیموں کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles