
25 Feb 2025
(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار پر 100 سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد اہلکاروں کو ایک ساتھ برطرف کیا گیا ہے، اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی سے انکار پر برطرف کیا گیا۔
ڈیوٹی سے غیرحاضر اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا۔