اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.76 قیمت فروخت : 38.83
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 303.53 قیمت فروخت : 304.07
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 364.37 قیمت فروخت : 365.02
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.21 قیمت فروخت : 176.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.52 قیمت فروخت : 195.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.63
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 319200 دس گرام : 273700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 292598 دس گرام : 250890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3510 دس گرام : 3012
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نارتھ ساؤتھ راہداری کاروباری سرگرمیوں میں معاون ثابت ہوگی:وزیراعظم

24 Feb 2025
24 Feb 2025

(لاہورنیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نارتھ ساؤتھ راہداری کاروباری سرگرمیوں اورروابط میں معاون ثابت ہوگی۔

وزیراعظم نے باکو میں نگورنو کاراباخ کی جنگ کے ہیروز اور شہدا کی یادگار فتح کا دورہ کیا، شہبازشریف نے یادگار پر پھول رکھے۔بعد ازاں  صدر آذربائیجان الہام علیوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوارب ڈالرسرمایہ کاری کےمعاہدوں کوایک ماہ میں حتمی شکل دینےپراتفاق ہوا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان میں سرمایہ کاری کےبڑے مواقع ہیں، مختلف شعبوں میں تعاون پر آذربائیجان کی قیادت کے مشکورہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان معاشی سرگرمیوں سےمعیشت میں استحکام آئےگا، پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کر رہے ہیں، نارتھ ساؤتھ راہداری کاروباری سرگرمیوں اور روابط میں معاون ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ راہداری مستقبل میں گیم چینجرثابت ہوگی، سرمایہ کاروں کو تجارتی سہولیات سےکاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، آخر میں انہوں نے پاکستان آذربائیجان دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔دوسری جانب صدر آذربائیجان الہام علیوف کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی تاجربرادری کو پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، گزشتہ دورہ پاکستان کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون پربات ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles