اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کیخلاف غلط شاٹ سلیکشن کی وجہ سے وکٹیں گنوائیں: محمد رضوان

24 Feb 2025
24 Feb 2025

(لاہورنیوز) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے شکست کے بعد اپنی ٹیم کی کارکردگی پر کھل کر بات کی اور تسلیم کیا کہ ٹاس جیتنے کے باوجود ٹیم کو اس کا فائدہ نہیں ملا۔

محمد رضوان نے ٹیم کی فیلڈنگ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے، ہم نے اس میچ میں بہت غلطیاں کیں اور یہ غلطیاں بار بار دہرائی جا رہی ہیں۔ امید ہے کہ آئندہ ان پر کام کریں گے۔

قومی کپتان نے کہا کہ ہم 280 رنز کا ہدف مقرر کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے باولرز نے درمیانی اوورز میں بہت عمدہ باؤلنگ کی، ان کا کہنا تھا کہ جب سعود شکیل اور میں بیٹنگ کر رہے تھے، ہمارا منصوبہ لمبی پارٹنرشپ بنانے کا تھا، مگر غلط شاٹ سلیکشن کی وجہ سے وکٹیں گنوائیں اور اس لیے ہم 241  تک محدود ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابرار احمد نے ہمیں ایک اہم وکٹ دلائی، لیکن ویرات کوہلی اور شبمن گِل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ہمیں کھیل سے باہر کر دیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles