(ویب ڈیسک) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 10 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811، کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524، کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504 شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609، کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے مسقط جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 بھی منسوخ ہو گئی۔
مزید برآں کراچی سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 330، کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304، کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 اور کراچی سے لاہور جانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد چار بجے روانہ ہو گی۔
