اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 328.82 قیمت فروخت : 329.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.66 قیمت فروخت : 376.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.65 قیمت فروخت : 185.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.50 قیمت فروخت : 203.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد شامی نے ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کردیا

21 Feb 2025
21 Feb 2025

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے ون ڈے کرکٹ میں سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کردیا۔

دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف محمد شامی نے 10 اوورز میں 53 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی۔

دائیں ہاتھ کے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پاکستان کے ثقلین مشتاق کے ساتھ مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے اور بھارت کے تیز ترین بولر بن گئے ہیں۔ ثقلین مشتاق کی طرح محمد شامی نے بھی یہ سنگ میل 104 میچز میں عبور کیا ہے۔

اس فہرست میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک پہلے نمبر پر براجمان ہیں جنہوں نے 102 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

اگر گیندوں کی بات کی جائے تو اس حوالے سے محمد شامی مچل سٹارک اور ثقلین سے بھی آگے ہیں۔

محمد شامی نے 5 ہزار 126 گیندوں پر وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی جبکہ مچل اسٹارک نے 5 ہزار 240 اور ثقلین نے 5 ہزار 451 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا تھا، یوں گیندوں کے حوالے سے محمد شامی نے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے