اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، واسا اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

20 Feb 2025
20 Feb 2025

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے باعث واسا، ایم سی ایل اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود  نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں، اہم شاہراہوں اور انڈرپاسز میں نکاسی آب کیلئے مشینری فعال رکھی جائے، نکاسی آب آپریشن سے متعلقہ تمام افسران فیلڈ وزٹ کریں، ٹریفک رواں دواں رکھی جائے، شہر کے تمام ڈسپوزل سٹیشنز پوری گنجائش سے فعال رہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ رات سے لاہور میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارشوں کا سپیل 21 فروری تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

شہر میں برسنے والی بارش کے اب تک کے اعدادوشمار سامنے آ گئے، جیل روڈ پر 11 ، ایئر پورٹ پر 8 اور گلبرگ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نشتر ٹاؤن اور سمن آباد میں 6.5 ، لکشمی چوک 4، قرطبہ چوک اور اپرمال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے