اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں بارش نے رنگ جما دیا، موسم دلفریب، جاتی خنکی کی واپسی

20 Feb 2025
20 Feb 2025

(لاہور نیوز) پنجاب سمیت ملک بھر میں بارش نے رنگ جما دیا جس سے موسم دلفریب ہو گیا اور جاتی سردی واپس آ گئی ہے۔

پنجاب میں موسم کے رنگ سہانے دکھائی دے رہے ہیں، کہیں موسلادھار بارش تو کہیں بوندا باندی نے موسم دلفریب بنا دیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا، لاہور، چیچہ وطنی، فیروز والا، گوجرہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور آزاد کشمیر کے بھی مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

دوسری جانب پشاور میں بھی موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہو گیا، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں باران رحمت ہوئی، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے خنکی بڑھ گئی۔

ادھر سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، گھوٹکی، اوباڑو اور گردونواح میں بارش نے موسم دلفریب بنا دیا۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آج مزید بارش اور خطہ پوٹھوہار میں ژالہ باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا بھی خطرہ ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے