اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مغلپورہ پولیس کی کارروائی، شہریوں کو بوگس چیک دینے والا ملزم گرفتار

19 Feb 2025
19 Feb 2025

(ویب ڈیسک) مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے 6مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم وسیم لاہور کے مختلف تھانوں کے علاوہ وہاڑی پولیس کو بھی فنانشل کرائم کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم وسیم  نے شہریوں کو لین دین کے معاملے میں بوگس چیک دیئے تھے جس کے بعد روپوش تھا۔

انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس پراسکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے