اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گیلپ پاکستان نے ملک کی معاشی سمت کو درست قرار دے دیا

18 Feb 2025
18 Feb 2025

(ویب ڈیسک) گیلپ پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کی درست سمت میں پیشرفت کے واضح اشارے ملے ہیں۔

حالیہ گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا، سروے کے اعداد و شمار اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہے ، 55 فیصد پاکستانی کاروبار میں بہتری کی اطلاع دے رہے ہیں، پاکستان پر کاروباری اعتماد پچھلے چھ ماہ میں 10فیصد بڑھا ہے۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مستقبل کے حوالے سے کاروباری توقعات میں 19فیصد اضافہ ہوا جو مثبت رجحان کی نشاندہی کرتا ہے، پاکستان میں کاروباری صورتحال غیر یقینی ہونے کا تاثر 7 فیصد تک کم ہو چکا ہے ، مستقبل کے حوالے سے کاروباری اعتماد میں 36 فیصد اضافہ ہوا جو کاروباری برادری کے لئے مثبت اشارہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی کاروباری اعتماد میں اضافے کے اہم عوامل ہیں، کاروباری طبقے  نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی جبکہ 56 فیصد نے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی اطلاع دی، حالیہ گیلپ سروے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ تجارتی شعبے میں کاروباری افراد کا اعتماد بحال ہوا۔

یہ تازہ ترین سروے سہ ماہی کاروباری اعتماد کے سروے کا 14 واں ایڈیشن ہے، گیلپ پاکستان  نے حالیہ سروے ملک کے 30 سے زائد اضلاع میں کیا جس کے دوران 482 چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروبار کرنے والوں کا سروے کیا گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق بزنس کانفیڈنس انڈیکس ایک اہم بیرومیٹر ہے جو کسی بھی ملک میں کاروباری برادری کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے، بزنس کانفیڈنس انڈیکس کو پوری دنیا میں پالیسی ساز استعمال کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے