اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گزشتہ چار سالوں کے دوران تیل کی پیداوار میں مسلسل کمی ریکارڈ

18 Feb 2025
18 Feb 2025

(ذیشان یوسفزئی) گزشتہ چار سالوں کے دوران تیل کی پیداوار میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق تیل کی یومیہ پیداوار 75 ہزار بیرل سے کم ہو کر 70 ہزار بیرل پر آ گئی ہے ، سال21-2020 میں تیل کی یومیہ پیداوار 75 ہزار 530 بیرل تھی جو 23-2022 کے دوران 70 ہزار 524 بیرل رہی۔

پاور ڈویژن ذرائع  نے بتایا ہے کہ سال2020-2021 میں خیبرپختونخوا کی یومیہ تیل کی پیداوار 38 ہزار بیرل تھی ، خیبرپختونخوا کی پیداوار میں چار سالوں کے دوران 9 ہزار بیرل یومیہ کمی آئی ہے ، مالی سال 24-2023 میں خیبرپختونخوا کی پیداوار 29 ہزار بیرل پر آ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب 21-2020 میں 15 ہزار بیرل تک یومیہ تیل پیدا کرتا تھا، پنجاب میں اب پیداوار 11 ہزار 828 بیرل یومیہ پر آ گئی ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کی کمپنیاں ملک چھوڑ چکی ہیں، سخت معاشی حالات اور سکیورٹی صورتحال تیل کی پیداوار میں کمی کی اہم وجہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے