اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 328400 دس گرام : 281600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 301031 دس گرام : 258131
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3554 دس گرام : 3050
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی امپلی منٹیشن کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دیدی

18 Feb 2025
18 Feb 2025

(لاہور نیوز) امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی امپلی منٹیشن کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی ، سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی امپلی منٹیشن کوآرڈی نیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ، صوبائی کمیٹی تمام ضلعی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کی ماہانہ کارکردگی اور رپورٹس کا جائزہ لے گی۔

صوبائی کمیٹی ضلعی سطح پر موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں معاون ہوگی ، کمیٹی نیشنل ایکشن پلان اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی ، ضلعی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے ٹی او آرز میں سمگلنگ، منشیات ، بجلی چوری کی روک تھام، غیر قانونی پٹرول پمپس اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور اشیاء کی ترسیل روکنا شامل ہے۔

ضلعی کمیٹی کے ٹی او آرز میں غیر قانونی آبادکاریوں کو روکنا، مدارس کی رجسٹریشن کرنا اور سیف سٹیز کا قیام شامل ہے ، صوبائی کمیٹی تمام اضلاع میں قائم ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کی استعداد میں اضافے کیلئے رہنمائی کریگی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ صوبائی امپلی منٹیشن کوآرڈی نیشن کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی حکام شامل ہیں، کمیٹی ممبران میں جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن شامل ہیں۔

صوبائی کمیٹی کے ممبران میں ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب، ایف آئی اے، اینٹی نارکوٹکس فورس، کسٹمز اور حساس اداروں کے افسران شامل ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری (انٹرنل سکیورٹی) محکمہ داخلہ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے ،صوبائی امپلی منٹیشن کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles