18 Feb 2025
(لاہور نیوز) انتظامیہ برائلر مرغی کے بڑھتے نرخ پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا۔
مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے، مارکیٹ میں صافی گوشت من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔
انڈے مزید دو روپے مہنگے ہو کر 264 روپے فی درجن کی سطح پر آ گئے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 800 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
ادھر سرکاری نرخ نامے میں 3 سبزیوں اور 7 پھلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں، مارکیٹ میں پیاز 100 ، ٹماٹر 70 ، لہسن 740 ، ادرک 500 روپے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 260 ، درجہ دوم 180 ، کینو درجہ اول 660 روپے درجن ، سیب کالا کولو 400 ، امرود 250 اور کھجور ایرانی 580 روپے کلو تک بیچی جا رہی ہے۔
