18 Feb 2025
(لاہور نیوز) پنجاب میں چار ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر پیف حکام نے 60 فیصد درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔
سرکاری سکول لینے والے درخواست گزاروں کے لئے بری خبر آ گئی، پیف حکام کی جانب سے ساٹھ فیصد کے قریب درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں، 20 ہزار درخواستوں میں سے ابتدائی طور پر 6 ہزار کو سلیکٹ کیا گیا ہے، 6 ہزار اہل افراد اور کمپنیوں کی مزید سکروٹنی کی جائے گی۔
پیف حکام کا کہنا ہے کہ نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے حتمی امیدواروں کی سلیکشن کر لی جائے گی، پہلے مرحلے میں پانچ ہزار آٹھ سو سکولز آؤٹ سورس کئے گئے، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں تین ہزار مزید سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔
