اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 328400 دس گرام : 281600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 301031 دس گرام : 258131
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3554 دس گرام : 3050
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی: سی پی اے ساؤتھ ایشیا ریجنل کانفرنس کروانے پر تعریفی قرارداد منظور

17 Feb 2025
17 Feb 2025

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں سی پی اے ساؤتھ ایشیا ریجنل کانفرنس کروانے پر تعریفی قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں سی پی اے کانفرنس کامیاب انعقاد پر تعریفی قرار داد ارکان اسمبلی سارہ احمد اور مہوش سلطانہ نے پیش کی، قرار داد کے متن کے مطابق سپیکر ملک محمد احمد خان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں سی پی اے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے پاکستان کا دنیا میں مثبت کردار سامنے آیا۔

متن کے مطابق سی پی اے کانفرنس کے انعقاد سے موسمیاتی تبدیلی، اے آئی اور محروم طبقوں سمیت دیگر مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، کانفرنس میں مالدیپ، ملائیشیا، برطانیہ اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے سپیکرز اور ڈپٹی سپیکرز  نے شرکت کی۔

قرار داد کے مطابق پنجاب حکومت کی شاندار مہمان نوازی کے بارے میں آنے والے مہمانوں  نے مثبت تاثر کا اظہار کیا، چارٹر آف لاہور جیسے منطقی نکات کو دنیا کے سامنے پیش کیا گیا، متن کے مطابق کامیاب سی پی اے کانفرنس کا سہرا سپیکر ملک محمد احمد خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles