اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے: مریم نواز

17 Feb 2025
17 Feb 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔

سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف خطوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل پوشیدہ ہے، پنجاب صحراؤں، پہاڑی سلسلوں، جھیلوں اور دریاؤں کی دھرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے دیرپا اقدامات کئے جا رہے ہیں، معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کیلئے سیاحت ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مری گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، مری کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کے لئے ماسٹر پلان پر عمل جاری ہے، محفوظ اور آرام دہ سفر کیلئے اہم روڈز کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے، کرتار پور میں عالمی معیار کا ہوٹل بنائیں گے، مذہبی سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ ہے۔

مریم نواز  نے مزید کہا کہ پنجاب میں نئے پرکشش سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، سیاحوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بہترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles