اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش

17 Feb 2025
17 Feb 2025

(لاہور نیوز) وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش ہے۔

راشد منہاس تربیتی پرواز پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے میں سوار ہو گئے اور جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا۔

راشد منہاس  نے طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں اپنے وطن کی حرمت پر جان قربان کر دی۔

راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا، ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں جوش و جذبے کی مثال ہے۔

راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے، 1968 میں پاکستان ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی، راشد منہاس شہید کے 7 بہن بھائی تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے