اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں ہے، شوکت یوسفزئی

16 Feb 2025
16 Feb 2025

(ویب ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹو نائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات نہیں ہے، پارٹی میں کسی کے آنے یا ناراض ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ووٹ بینک ہے، پی ٹی آئی متحد ہے، عمران خان کال دیں گے تو سب باہر نکل آئیں گے، وہ جس کو چاہیں جیل میں بلا سکتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے، شیر افضل مروت بارے کسی نے عمران خان کو مس گائیڈ کیا ہو، پارٹی میں سب ڈسپلن کے پابند ہیں۔

شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو بھی پارٹی ڈسپلن پر عمل کرنا چاہیے، تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں ہے، علی امین گنڈا پور اور جنید اکبر ایک پیج پر ہیں، پارٹی کو چاہیے چھوٹے موٹے اختلافات کو ختم کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے