16 Feb 2025
(لاہور نیوز) ایئر کوالٹی انڈیکس میں کمی کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 23ویں نمبر پر آ گیا۔
لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 112ریکارڈ کیا گیا، شہر کی آب و ہوا خوشگوار ہے، شہر کے علاقوں آئی وی گرین ڈی ایچ اے میں سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 176 ریکارڈ کیا گیا جبکہ عسکری ٹین 162، ڈی ایچ اے فیز ایٹ 157، جوہر ٹاؤن 156، غازی روڈ انٹرچینج 154، شملہ پہاڑی 151، طفیل روڈ کینٹ میں شرح آلودگی 149 ریکارڈ کی گئی۔
ویلنشیا ٹاؤن 129، اڈا پلاٹ رائیونڈ 127، جی سی یو 122، یو ایم ٹی 112، پولو گراؤنڈ کینٹ 105 اور گلبرگ میں آلودگی کی شرح 99 ریکارڈ کی گئی۔
