اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.86 قیمت فروخت : 38.93
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.55 قیمت فروخت : 281.05
  • یورو قیمت خرید: 311.10 قیمت فروخت : 311.66
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.50 قیمت فروخت : 368.15
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.00 قیمت فروخت : 175.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.09 قیمت فروخت : 199.45
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.80 قیمت فروخت : 74.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.91 قیمت فروخت : 77.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 326200 دس گرام : 279700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 299014 دس گرام : 256390
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3351 دس گرام : 2876
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے: گورنر پنجاب

16 Feb 2025
16 Feb 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شپ بلاول بھٹو کے قریب ہے، سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔

پنڈی گھیپ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں، دوسری جماعتوں کی لیڈر شپ میں وزراء سمیت اراکین اسمبلی سے ہاتھ ملاتے وقت فرعونیت کی جھلک نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں عوام کے حقوق اور ایشوز کی بات ہوگی، عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف شہادتیں دے رہی ہیں، پیپلزپارٹی اور پاکستانی عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے، کل، آج اور آنے والے وقت میں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہر طرف سے یہی کوشش ہے کہ پاکستان واحد ایٹمی پاور ہے اسے ختم ہونا چاہئے اگر یہ قائم ہے تو پاکستان کی مضبوط فوج کی وجہ سے ہے۔

سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ دو چار سڑکیں اور فنڈز کیلئے منتیں کرنے کا عادی نہیں، جب بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے تب زیادہ فنڈز اٹک میں استعمال کریں گے، اٹک کے عوام ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں، اٹک کے جوانوں نے فوج میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles