اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے 2لاکھ افراد کی نشاندہی کی: علی پرویز ملک

15 Feb 2025
15 Feb 2025

(لاہور نیوز) وزیر مملکت خزانہ و محصولات علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے 2لاکھ افراد کی نشاندہی کی۔

اپنے ایک بیان میں علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ جس حالت میں پاکستانی معیشت ہمیں ملی تھی ،آج اس سے بالکل مختلف صورتحال ہے ، آئی ایم ایف کی مدد کے ساتھ پاکستان کو جامع اور پائیدار ترقی کے سفر پر ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی دئیے گئے اہداف کے مطابق ٹیکس وصولیوں کی شرح حاصل کی ہے ، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے ٹیکس بیس کو بڑھانا پڑے گا، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے 2لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

وزیر مملکت خزانہ و محصولات کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ سے باہر افراد کا ڈیٹا بیس ایف بی آر کو دیا جا رہا ہے اور قانونی نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر لگے ٹیکس کا بوجھ تب تک کم نہیں ہوسکتا جب تک خسارے پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔

آخر میں علی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا اختیار ہے وہ اپنی ٹیم میں جو بھی ردو بدل کریں، اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے