14 Feb 2025
(ویب ڈیسک) تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف منشیات بیچنے والے گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
دوران چیکنگ 2 منشیات فروش عظیم شہزاد اور کاشف کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 1 کلو 320 گرام سے زائد چرس، 400 گرام آئس برآمد ہوئی۔
ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا، ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
