14 Feb 2025
(لاہور نیوز) 20ویں چولستان جیپ ریلی میں آج دوسرے روز بھی ڈرائیورز کی مہارتوں کا کڑا امتحان ہو گا۔
چولستان جیپ ریلی پری پیئرڈ مقابلوں کا پہلا راؤنڈ شروع ہو گیا، 236 کلومیٹر کے ٹریک پر 2 خواتین سمیت 47 ڈارئیورز کے مابین زور کا جوڑ پڑے گا۔
ایونٹ کے دوسرے روز ریس قلعہ دراوڑ کے دلوش سٹیڈیم سے شروع ہوئی، ریس کا مڈ پوائنٹ قلعہ جام گڑھ جبکہ اختتامی پوائنٹ شہزادی چوک چولستان ہے۔
ریس میں زین محمود ٹائٹل کا دفاع کریں گے ، جیاند ہوت کی گاڑی ٹریک پر سب سے پہلے روانہ ہوئی، میر نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان اور فیصل شادی خیل کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔
