اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی، 10 ہزار روپے جرمانہ ہو گا

13 Feb 2025
13 Feb 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کر دی گئی، گھر میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

 لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات نے احکامات جاری کر دیئے، سینئر وزیر مریم اورنگزیب، سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ  نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمیٹی تشکیل دیدی۔

  ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ  نے بتایا تمام غیرقانونی سروس اسٹیشنز فوری بند کروانے کا حکم دیا گیا ہے، پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر سروس اسٹیشنز پر ایک لاکھ جرمانہ عائد ہو گا، 28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم دے دیا گیا۔

ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، گھروں میں گاڑی دھونے، پائپ کے استعمال پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہو گا، ، تعمیراتی مقام پر بھی زمینی پانی کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، تمام پابندیوں کا اطلاق فوری نافذ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے