اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز

13 Feb 2025
13 Feb 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892 پلاٹ دیئے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 سکیموں میں 658 پلاٹ دیئے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 سکیموں میں 288 پلاٹ ملیں گے۔

لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 سکیموں میں 518 ، بھکر ریجن کی 7 سکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 سکیموں میں 270 اور بہاولپور ریجن کی 3 سکیموں میں 27 پلاٹ دیئےجائیں گے جبکہ حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں 3 مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔

فری پلاٹ سکیم میں چنیوٹ، ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب، لیہ، وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پور، بہاولپور اور بہاولنگر بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب ہے، نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے، مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہوگا بلکہ اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے