اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

2018 کے انتخابات میں چوری اور 2024 میں ڈکیتی ہوئی: شاہد خاقان عباسی

12 Feb 2025
12 Feb 2025

(ویب ڈیسک) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں چوری ہوئی اور 2024 میں ڈکیتی ہوئی۔

کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچے ہیں، 2018 کے انتخابات میں چوری ہوئی اور 2024 میں ڈکیتی ہوئی.

انہوں  نے کہا کہ یہ 24 کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا، مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سے بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی، سیاست اصولوں اور آئین کے مطابق کرنا ہو گی ورنہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

سربراہ عوام پاکستان کا کہنا تھا کہ آج جس قسم کی ملک میں کرپشن ہے، ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، ملک اس طرح بالکل نہیں چل سکتا، ملک میں انتشار ہو تو معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔

شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب تک ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتی رہی عوام میں مقبول جماعت رہی، مسلم لیگ ن کا اقتدار کو عزت دو کا نعرہ عوام  نے مسترد کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہر پاکستانی پریشان ہے، سیاست کا کوئی مقصد ہونا چاہیے جب عوامی نمائندے اپنے اصول چھوڑ دیں اور آئین سے انحراف کرنا شروع کر دیں تو ملک میں انتشار پھیلتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے