12 Feb 2025
(لاہور نیوز) وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کر لیا۔
کارکردگی رپورٹ تیار کرنے اور پرفارمنس آڈٹ کیلئے 5 رکنی سپیشل کمیٹی تشکیل دیدی گئی، ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کمیٹی کے کنوینئر مقرر ہو گئے۔
ڈائریکٹر پولیس بیورو، جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی او سی یونٹ این پی بی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
کمیٹی ایف آئی اے کا پرفارمنس آڈٹ بھی کرے گی۔
