اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ترک صدر دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

12 Feb 2025
12 Feb 2025

(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، یہ ان کا پانچ سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا جس میں ان کی وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ساتویں پاک ترک ہائی لیول سٹریٹجک کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر کا دورہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے دورے کے بعد ہو رہا ہے اور ان کے ہمراہ ترک وزرا، سینیئر حکام اور سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے اختتام پر اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کئے جائیں گے، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر  مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

ترک صدر دورے کے دوران ترکیہ-پاکستان بزنس انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے جبکہ ان کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے