اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈی سی لاہور کا نئی مچھلی منڈی کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

12 Feb 2025
12 Feb 2025

(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے حرنین پورہ میں نئی مچھلی منڈی کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ نئی مچھلی منڈی میں ٹف ٹائلز کا کام جاری ہے، ڈی سی لاہور  نے نئی مچھلی منڈی میں بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا نئی مچھلی منڈی میں تعمیراتی کام کی تکمیل جلدازجلد مکمل کی جائے، مچھلی منڈی کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے ایک ہی طرز پر دکانوں کے شیڈز کی تعمیرات کی جائیں، مچھلی منڈی میں خریدو فروخت پر آنے والوں کے لئے پارکنگ سہولیات سمیت داخلی اور خارجی پوائنٹس الگ الگ بنائے جائیں۔

 ڈی سی لاہور  نے کہا نئی مچھلی منڈی کے قریب مستقل چوکی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے، مچھلی فروشوں کو تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ کیا جائے، مچھلی منڈی میں بجلی و سیوریج کو بہتر بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز نئی مچھلی منڈی میں صفائی انتظامات کو بہتر بنائیں، صفائی انتظامات میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے