اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی نے کہا آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی، شرکا کو تاریخ یاد رکھے گی: علیمہ خان

10 Feb 2025
10 Feb 2025

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی، جو لوگ اس جنگ میں شریک ہیں تاریخ ان کو یاد رکھے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے، بانی نے پنجاب کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، بانی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، انہوں نے سندھ کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

علیمہ خان  نے بتایا کہ بانی نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے کہا ہے کہ آپ فیصلہ کریں، آپ نے رول آف لاء کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا ہے، بانی  نے کہا میں اپنے کیسز کا سامنا انہی ججز کے سامنے کرونگا۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ میں کوئی ڈیل نہیں کرونگا، آرمی چیف کو خط ڈیل کیلئے نہیں بلکہ سمجھانے کیلئے لکھا تھا، بانی نے آرمی چیف کو خط اس لئے لکھا کیونکہ فوج اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوم اور فوج کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا، بانی نے کہا اگلے ہفتے وہ ایک اور خط لکھنے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے