اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

09 Feb 2025
09 Feb 2025

(لاہورنیوز) فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

فافن رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونلز نے جنوری 2025 میں مزید 11 پٹیشنز پر فیصلے کئے، نمٹائی پٹیشنز کی تعداد 112 ہوگئی جو کل دائر کردہ پٹیشنز کا 30 فیصد ہے، 9 پٹیشنز لاہور کے 3 ٹریبونلز، ایک ، ایک پٹیشن بہاولپور اور کراچی ٹریبونل نے نمٹائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پٹیشنز میں سے 4 پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں، 4 مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے دائر کی تھیں، ایک پٹیشن استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار نے دائر کی تھی، انتخابی تنازعات کے حل کے عمل میں 2024 کے آخری حصے میں تیزی آئی۔

فافن رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملک بھر کے 23 الیکشن ٹریبونلز میں 371 انتخابی پٹیشنز دائر کی گئیں، بلوچستان کے 3 الیکشن ٹریبونلز نے 51 میں سے 41 پٹیشنز پر فیصلے کئے، پنجاب کے 9 الیکشن ٹریبونلز نے 192 الیکشن پٹیشنز میں سے 45 کے فیصلے دیئے۔

رپورٹ میں لکھا گیا کہ سندھ کے 5 انتخابی ٹریبونلز نے 83 میں سے 17، خیبر پختونخوا کے 6 الیکشن ٹریبونلز نے 42 میں 9 پٹیشنز  جبکہ قومی اسمبلی کے حلقوں کے متعلق 123 میں 25 پٹیشنز کے فیصلے کئے گئے۔

اسی طرح پنجاب میں 12 اور بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقوں کی 7 پٹیشنز، سندھ میں 4 اور خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے حلقوں کی 2 پٹیشنز کے فیصلے کئے گئے، قومی اسمبلی کے حلقوں کے تنازعات پر فیصلوں کے حوالے سے پیشرفت سست ہے۔

فافن رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے حوالے سے 248 پٹیشنز میں سے 87 ، بلوچستان اسمبلی کے حلقوں کے حوالے سے 33 پٹیشنز کے فیصلے کئے گئے، پنجاب اسمبلی کے 33، سندھ اسمبلی کے 13، کے پی اسمبلی کے 7 حلقوں کی پٹیشنز بھی نمٹائی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے