اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹیشن کو گرین انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار

07 Feb 2025
07 Feb 2025

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹیشن کو گرین انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹیشن کو گرین انرجی پر منتقل کرنے کا دوبارہ پلان بنایا گیا ہے جس کیلئے دو کروڑ 84 لاکھ 70 ہزار روپے کا تخمینہ لگا لیا گیا، قذافی سٹیڈم میٹرو سٹیشن کو گرین انرجی میں تبدیل کرنے کا کام تین ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔

پلان کے تحت قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹیشن کو مکمل طور پر سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، مارچ 2025 میں سٹیشن پر کام شروع کیا جائے گا۔

گرین انرجی کے لئے تیس سالہ گارنٹی کے پی وی ماڈیول خریدے جائیں گے، سٹیشن کے سولر پینل کی نیٹ میٹرنگ بھی کی جائے گی، کنٹریکٹر کی طرف سے ایک سال کے لئے مرمت و بحالی کی وارنٹی بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایل ڈی اے نے دسمبر 2024 کو قذافی سٹیڈیم میٹرو سٹیشن پر سولر پینل لگانے کا پلان بنایا تھا،  سٹیشن کو گرین انرجی پر منتقل کرنے کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو تفویض کی گئی ہے، ایل ڈی اے انتظامیہ دسمبر 2024 میں منصوبے پر عمل نہ کر سکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے