07 Feb 2025
(لاہور نیوز) لاہور میں 30 سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا میلہ سجے گا، تاریخی شو کی افتتاحی تقریب 9 فروری کو ہو گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تاریخی شو کی افتتاحی تقریب 9 فروری کو ہو گی، مقامی اور بین الاقوامی ٹیمیں شرکت کریں گی، ایونٹس لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہونگے۔
چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے کہا کہ ڈی جی پی ایچ اے کی قیادت میں تمام افسران و ملازمین شو کو کامیاب بنانے کے لئے محنت کر رہے ہیں، شہریوں کو ایک بھرپور تفریحی اور ثقافتی ایونٹ دیکھنے کو ملے گا، ہارس اینڈ کیٹل شو پنجاب کی قدیمی ثقافت کو اجاگر کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔
