اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے: فیصل چودھری

05 Feb 2025
05 Feb 2025

(لاہور نیوز) وکیل تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔

پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 کو نواز شریف اپنا سیاسی کردارادا کرتے لیکن انہوں نے جنرل الیکشن میں سیاسی کردار ادا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے فارم 47 کی حکومت کو لینا مناسب سمجھا جس کے بعد سیاسی عدم استحکام کا آغاز ہوا۔

فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت نیچے گری اور دہشت گردی بڑھی، بانی پی ٹی آئی کے پاس ڈیل کا آپشن ہمیشہ رہا ہے، عمران خان  نے بنی گالہ جانے سے بالکل انکار کیا۔

وکیل تحریک انصاف نے مزید کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا مذاکرات سے کوئی لینا دینا نہیں، ڈیل اور ڈھیل کی آپشن بانی پی ٹی آئی کے پاس شروع سے موجود ہے تاہم عمران خان کو جیل میں رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے