اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹروے کئی مقامات سے بند

03 Feb 2025
03 Feb 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات سے بند کردی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سےہرن مینار جبکہ ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم11پر بھی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات اعدادوشمار کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 جبکہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 98 فیصد تک پہنچ گیا جبکہ ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ، زیارت، پشین، قلات، نوشکی، گودار ، تربت میں بادل برسیں گے جبکہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور باجوڑ میں بھی بارش متوقع ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے