اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.79 قیمت فروخت : 38.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.84 قیمت فروخت : 304.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 360.87 قیمت فروخت : 361.51
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.59 قیمت فروخت : 175.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.94 قیمت فروخت : 194.28
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.91
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304600 دس گرام : 261200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279215 دس گرام : 239432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3381 دس گرام : 2902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام آباد ہائیکورٹ کی کاز لسٹ جاری، جسٹس سرفراز مخصوص بینچ نمبر 2 میں شامل

02 Feb 2025
02 Feb 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے خط لکھنے والے پانچ ساتھی ججوں کی رائے سے اتفاق نہ کیا، پاکستان کی تین دیگر ہائیکورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے تین ججوں کا نام نئے ہفتے کی کاز لسٹ میں شامل کر لیا گیا، نئی کاز لسٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج کیلئے مخصوص بینچ نمبر 2 میں شامل ہیں۔

اس سے پہلے بینچ 2 کی سربراہی کرنے والے جسٹس محسن اختر کیانی کل سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ نمبر 3 کی سربراہی کریں گے۔

سنگل بینچز کی فہرست میں بھی جسٹس سرفراز ڈوگر کا نام دوسرے اور جسٹس محسن کا نام تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ سندھ ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو 9ویں اور بلوچستان ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس آصف 11ویں نمبر پر موجود ہیں۔ 

خیال رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججوں نے اپنے خط میں یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹرانسفر ججوں کو نیا حلف لینا ہو گا اور ان کی سنیارٹی بھی اسی دن سے شمار ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے