اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

منافقت کا لبادہ اوڑھے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو اچھی طرح جانتے ہیں: آرمی چیف

02 Feb 2025
02 Feb 2025

(لاہور نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم منافقت کا لبادہ اوڑھے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ بلوچستان کے دوران پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو دو ٹوک وارننگ دی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زور دے کر کہا کہ جو لوگ اپنے غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور منافقت کا لبادہ اوڑھے، شکاری کے ساتھ شکار کرنے اور خرگوش کے ساتھ دوڑنے میں مہارت رکھتے ہیں، ہم انہیں اچھی طرح پہچانتے ہیں۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قابل فخر قوم اور مسلح افواج کی مشترکہ قوت سے ان دوست نما دشمنوں کو ہر صورت شکست دی جائے گی، ہم اپنی مادر وطن اور عوام کے دفاع کے لیے یقینی طور پر ان ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے اور  ان دشمنوں کا شکار  کریں گے چاہے یہ کہیں بھی چھپے ہوں۔

چیف آف آرمی سٹاف نے بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے فوج اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے